ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جوبھی ملزم ہیں ،خودکومعصوم ہی بتاتے ہیں

جوبھی ملزم ہیں ،خودکومعصوم ہی بتاتے ہیں

Tue, 07 Jun 2016 12:43:14  SO Admin   S.O. News Service

کھڑسے پرشیوسینا کانشانہ ، فڑنویس کو’’کل کا لڑکا‘‘کہا


ممبئی6جون(آئی این ایس انڈیا)شیوسینا نے پیر کو کہا کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنے سابق کابینہ ساتھی اور سینئر بی جے پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے کو ہٹانے کے لئے ’’خفیہ‘‘طریقے سے کام کیا۔کھڑسے نے زمین سودے میں بے ضابطگیوں سمیت کئی الزامات لگنے کے بعداستعفیٰ دے دیاتھا۔شیوسینانے اپنے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘میں لکھے گئے اداریے میں کہاکہ کھڑسے نے سوچاہوگا کہ کل کا لڑکا دیویندر فڑنویس سیاست نہیں سمجھے گا۔انہوں نے سوچا کہ وہ ہی حکومت ہیں۔لیکن وہ یہ جاننے میں ناکام رہے کہ یہ کل کا لڑکا پٹاخہ میں بارود بھر رہا ہے۔کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)چھ ماہ سے کھڑسے کے پی اے گجانن پاٹل کے پیچھے تھا لیکن کھڑسے کو اس بارے میں کوئی بھنک تک نہیں تھی۔اداریہ میں کہا گیاکہ اس سے ہمیں فڑنویس کی طریقہ کار میں رازداری سمجھ آتی ہے۔شیوسینا نے جاننا چاہا کہ فڑنویس اپنے ساتھی کارکن کو بچانے ایک باربھی سامنے کیوں نہیں آئے۔کھڑسے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں اوراگروہ مجرم ثابت ہوتے ہیں توسیاست چھوڑدیں گے۔یہاں تک کہ چھگن بھجبل بھی جیل میں یہی بات کہہ رہے ہیں،آدرش گھوٹالے کے ملزم اشوک چوہان بھی یہ بات کہہ رہے ہیں۔سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ معصوم ہیں۔پونے میں زمین سودے میں مبینہ بے ضابطگیوں، کراچی واقع داؤد ابراہیم کی رہائش سے ان کے فون پرکال آنے اوران کی ذاتی اسسٹنٹ کی طرف سے مبینہ طور پر رشوت مانگے جانے سمیت سلسلہ وار الزامات کے پیش نظرکھڑسے نے ہفتہ کو استعفیٰ دے دیا تھا۔اس کے بعد فڑنویس نے کھڑسے پر لگے الزامات کی ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈجج سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیایہ مطالبہ خود کھڑسے نے بھی کیاتھا۔


Share: